مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ التَّرْغِيبِ فِي سُكْنَاهَا] · حديث 5786
5786 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ زَمَانٌ يَنْطَلِقُ النَّاسُ مِنْهَا إِلَى الْآفَاقِ يَلْتَمِسُونَ الرَّخَاءَ فَيَجِدُونَ رَخَاءً، ثُمَّ يَأْتُونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ إِلَى الرَّخَاءِ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’اہل مدینہ پر ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ یہاں سے مختلف علاقوں کی طرف چلے جائیں گے وہ خوشحالی تلاش کریں گے انہیں خوشحالی مل جائے گی اور وہ لوگ آئیں گے اور اپنے اہل خانہ کو ساتھ لے کر خوشحالی کی طرف چلے جائیں گے حالانکہ مدینہ منورہ ان کے لئے زیادہ بہتر تھا اگر انہیں علم ہوتا‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
جَابِرٍ
Hadith 5786
