مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي الْحَجِّ بِالْحَرَامِ] · حديث 5280
5280 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَمَّ هَذَا الْبَيْتَ مِنَ الْكَسْبِ الْحَرَامِ شَخَصَ فِي غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ فَإِذَا أَهَلَّ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ أَوِ الرِّكَابِ وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، كَسْبُكَ حَرَامٌ، وَزَادُكَ حَرَامٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَرَامٌ، فَارْجِعْ مَأْزُورًا غَيْرَ مَأْجُورٍ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُوءُكَ. وَإِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ حَاجًّا بِمَالٍ حَلَالٍ وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ، وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَالَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَدْ أَجَبْتُكَ ; رَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَثِيَابُكَ حَلَالٌ، وَزَادُكَ حَلَالٌ، فَارْجِعْ مَأْجُورًا غَيْرَ مَأْزُورٍ، وَأَبْشِرْ بِمَا يَسُرُّكَ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشادفر ما یا :’’ جوشخص حرام کمائی کے ذریعے اس گھر کا قصد کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارادہ کرتا ہے‘ جب وہ احرام باندھتا ہے ‘اوراپنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے اوراس کی سواری کھڑی ہوتی ہے‘ اوروہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے نہ توتم حاضر ہونہ تمہیں سعادت مندی نصیب ہوگی تمہاری کمائی حرام ہے تمہاراز ادسفر حرام ہے تمہاری سواری حرام ہے تم واپس جاؤ گے تو تمہیں گناہ ہوگا۔ اورا جرنہیں ملا ہو گا ‘اورتم اس چیز کی اطلاع حاصل کر وجوتمہیں بری لگے گی اور جب کوئی شخص حلال مال کے ذریعے حج کر نے کے لئے نکلتا ہے اورا پنا پاؤں رکاب میں رکھتا ہے اور اس کی سواری اسے لے کر اٹھتی ہے اوروہ لبیک الھم لبیک کہتا ہے تو آسمان سے ایک منادی پکار کر یہ کہتا ہے تم حاضر بھی ہو اور سعادت مندی تمہیں نصیب بھی ہو گی میں تمہاری بات کوقبول کیا تمہاری سواری حلال ہے تمہارالباس حلال ہے تمہاراز ادسفر حلال ہے تم اجر حاصل کر کے واپس جانایوں کہ تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا ‘اورتم اس چیز کی خوشخبری حاصل کر و جوتمہیں خوش کر دے گی‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤ د یمامی ہے ‘اور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 5280
