مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِنْحَةِ] · حديث 4734
4734 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «أَتَدْرُونَ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ ". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: " الْمَنِيحَةُ ; أَنْ يَمْنَحَ [أَحَدُكُمْ] أَخَاهُ الدِّرْهَمَ، أَوْ ظَهْرَ الدَّابَّةِ، أَوْ لَبَنَ الشَّاةِ، أَوْ لَبَنَ الْبَقَرِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ: " الدِّينَارَ أَوِ الْبَقَرَةَ ". وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کون ساصدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عطیہ دینا یہ کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو درہم دے دے یا سواری دے دے یا بکری کا دودھ دے دے یا گائے کا دودھ دے دے‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: "دینار یا گائے دے دے"۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام احمد کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، ← «أَتَدْرُونَ أَيَّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟» ← النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 4734
