مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابُ الْعُمَّالِ عَلَى الصَّدَقَةِ وَمَا لَهُمْ مِنْهَا] · حديث 4449
4449 - عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " «الْعَامِلُ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ لِوَجْهِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر حق کے ہمراہ زکوٰۃ وصول کرنے کا کام کرنے والاشخص ،اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کی مانند ہے، جب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں آتا‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ،وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ’’صحیح‘‘کے رجال ہیں۔
رَسُولِ اللَّهِ ← رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
Hadith 4449
