مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ بَابٌ فِي مِنًى] · حديث 5617
5617 - عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قُلْنَا: «يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَمْرَ مِنًى لَعَجَبٌ وَهِيَ ضَيِّقَةٌ، فَإِذَا نَزَلَهَا النَّاسُ اتَّسَعَتْ؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا مَثَلُ مِنًى كَالرَّحِمِ هِيَ ضَيِّقَةٌ، فَإِذَا حَمَلَتْ وَسَّعَهَا اللَّهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی یارسول اللہ منی ٰکا معاملہ حیران کن ہے کیونکہ یہ تنگ جگہ ہے لیکن جب لوگ یہاں پڑاؤ کرتے ہیں تو یہ کشادہ ہوجاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:منیٰ کی مثال رحم کی مانند ہے ‘ جو تنگ ہوتا ہے لیکن جب عورت حاملہ ہوتی ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ (اس رحم کو ) کشادہ کر دیتا ہے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں۔
قُلْنَا ← أَبِي الدَّرْدَاءِ،
Hadith 5617
