مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الِاسْتِجْمَارِ بِالْحَجَرِ] · حديث 1041
1041 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ، إِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ، أَمَا تَرَى أَنَّ السَّمَاوَاتِ سَبْعٌ، وَالْأَرَضِينَ سَبْعٌ، وَالطَّوَافَ سَبْعٌ» ". وَذَكَرَ أَشْيَاءَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: " وَالْجِمَارَ "، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "(استنجاء کرتے ہوئے) جب کوئی شخص ڈھیلے استعمال کرے' تو اسے طاق تعداد میں انہیں استعمال کرنا چاہیے ' بے شک اللہ تعالیٰ طاق ہے' اور وہ طاق کو پسند کرتا ہے' کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان ساتھ ہیں' اور زمینیں سات ہیں' اور طواف کے چکر سات ہوتے ہیں ( راوی بیان کرتے ہیں:) انہوں نے اور بھی کچھ چیزوں کا ذکر کیا ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے' انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں رحمۃ اللہ علیہ "والجمار" اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 1041
