مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي دَمِ الْحَائِضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ] · حديث 1554
1554 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ، وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ. قَالَ: " فَإِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِي مَوْضِعَ الدَّمِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ ". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لَمْ يَخْرُجْ أَثَرُهُ؟ قَالَ: " يَكْفِيكِ الْمَاءُ، وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خولہ بنت یسار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کی: یارسول اللہ! میرے پاس صرف ایک کپڑا ہے اسی میں مجھے حیض آجاتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم پاک ہو جاؤ تو خون کی جگہ کو دھولو اور پھر اس کپڑے میں نماز ادا کرلو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر اس کا نشان ختم نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: تمہارے لیے پانی کفایت کر جائے گا اور اس کا نشان نہیں نقصان نہیں دے گا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راویابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ يَسَارٍ أَتَتِ النَّبِيَّ
Hadith 1554
