مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَالثَّابِتِ فِيهِ وَالْفَارِّ مِنْهُ] · حديث 3867
3867 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا تَفْنَى أُمَّتِي إِلَّا بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ: " غُدَّةٌ كَغُدَّةِ الْبَعِيرِ، الْمُقِيمُ بِهَا كَالشَّهِيدِ وَالْفَارُّ مِنْهَا كَالْفَارِّ مِنَ الزَّحْفِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر ما یا : ’’ میری امت صرف طعن اور طاعون کے ذریعے فنا ہو گی میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! طعن کا تو ہمیں پتہ ہے طاعون کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اونٹ کے غدے کی مانند ایک غدہ ہے طاعون میں مقیم رہنے والاشخص شہید کی مانند ہوگا‘ اور اس سے فرار اختیار کر نے والاشخص میدان جنگ سے فراراختیار کر نے والے شخص کی مانند ہو گا‘‘۔ یہ روایت امام احدامام ابویعلٰی اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
عَائِشَةَ
Hadith 3867
