مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ باب · حديث 5760
5760 - وَعَنْ مِسْمَعٍ الْعِجْلِيِّ الرَّامِّ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مَنَ الْحَجَبَةِ يُقَالُ لَهُ: مِسْمَعٌ، وَرَآنِي أُصَلِّي خَلْفَ الْأُسْطُوَانَةِ الْوُسْطَى مِنَ الْبَيْتِ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي «أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي خَلْفَهَا رَكْعَتَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
مسمع عجلی الرام بیان کرتے ہیں : حجبہ کے ایک بزرگ جن کا نام مسمع تھا انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی ۔انہوں نے مجھے بیت اللہ کے درمیانی ستون کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو یہ بات بیان کی میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ستون کے پاس دو رکعت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
Hadith 5760
