مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ] · حديث 6058
6058 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ. قَالَ: فَنَزَلْنَا أَرْضًا كَثِيرَةَ الضِّبَابِ. قَالَ: فَأَصَبْنَا مِنْهَا وَذَبَحْنَا. قَالَ: فَبَيْنَا الْقُدُورُ تَغْلِي بِهَا إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فُقِدَتْ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ هِيَ فَاكْفِئُوهَا ". فَكَفَأْنَاهَا، وَإِنَّا لَجِيَاعٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے راوی بیان کرتے ہیں : ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں گوہ بہت زیادہ تھیں راوی کہتے ہیں: ہم نے انہیں پکڑا اور انہیں ذبح کر لیا راوی کہتے ہیں: ابھی وہ ہنڈ یاؤں میں پکائی جارہی تھیں کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائےآپ نےارشادفر مایا:بنی اسرائیل کی ایک امت گم ہوگئی تھی مجھےیہ اندیشہ ہےکہ یہ وہی نہ ہوں توتم ان ہنڈ یاؤں کوانڈیل دو! ( راوی کہتے ہیں: ) تو ہم نے انہیں انڈیل دیا حالانکہ ہم بھوکے تھے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نےمعجم کبیر میں امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
فَأَصَبْنَا مِنْهَا وَذَبَحْنَا ← فَنَزَلْنَا أَرْضًا كَثِيرَةَ الضِّبَابِ. ← کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ فِي سَفَرٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ،
Hadith 6058
