مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ] · حديث 5406
5406 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَمْسٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقَةٌ يَقْتُلُهُمُ الْمُحْرِمُ وَيُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحَيَّةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى - وَجَعَلَ بَدَلَ " الْحَيَّةِ ": " الْحِدَأَةَ ". وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس ؓنبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’پانچ جانورایسے ہیں ان میں سے ہرایک فاسق ہے انہیں محرم شخص قتل کرسکتا ہے‘ اور انہیں حرم کی حدود میں قتل کیا جا سکتا ہے چو ہا ، بچھو ، سانپ ، باؤلا کتا اور کوا‘‘۔یہ روایت امام احمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے سانپ کی جگہ چیل کا ذکر کیا ہے ۔ امام بزارنے اورامام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے‘ اوروہ ثقہ ہے‘ لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔
النَّبِيِّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 5406
