مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ بَابُ الْمَاءِ يَمُرُّ عَلَى الْبَسَاتِينِ] · حديث 6809
6809 - عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي سَيْلٍ مَهْزُورٍ: " يُمْسِكُ الْأَعْلَى عَلَى الْأَسْفَلِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ يُرْسِلُ عَلَى الْأَسْفَلِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’مہزور‘‘ نامی پانی کی ندی کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اوپر والے لوگ پانی کو نیچے والے لوگوں کے پاس جانے سے روکے رکھیں گے، جب تک وہ ٹخنوں تک نہیں پہنچ جاتا پھر وہ نیچے والوں کے لیے چھوڑ دیں گے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبید اللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ
Hadith 6809
