مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ بَابُ الْغِيبَةِ لِلصَّائِمِ] · حديث 5008
5008 - عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ امْرَأَتَيْنِ صَامَتَا وَأَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَاهُنَا امْرَأَتَيْنِ قَدْ صَامَتَا، وَإِنَّهُمَا قَدْ كَادَتَا أَنْ تَمُوتَا مِنَ الْعَطَشِ. فَأَعْرَضَ عَنْهُ أَوْ سَكَتَ. ثُمَّ عَادَ - وَأُرَاهُ قَالَ: بِالْهَاجِرَةِ - قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُمَا وَاللَّهِ قَدْ مَاتَتَا، أَوْ كَادَتَا أَنْ تَمُوتَا؟ قَالَ: " ادْعُهُمَا ". قَالَ: فَجَاءَتَا. قَالَ: فَجِيءَ بِقَدَحٍ أَوْ عُسٍّ. فَقَالَ لِإِحْدَاهُمَا: " قِيئِي ". فَقَاءَتْ قَيْحًا وَدَمًا وَصَدِيدًا أَوْ لَحْمًا، حَتَّى مَلَأَتْ نِصْفَ الْقَدَحِ. ثُمَّ قَالَ لِلْأُخْرَى: " قِيئِي ". فَقَاءَتْ مِنْ قَيْحٍ وَدَمٍ وَصَدِيدٍ وَلَحْمٍ عَبِيطٍ وَغَيْرِهِ، حَتَّى مَلَأَتِ الْقَدَحَ. ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ هَاتَيْنِ صَامَتَا عَمَّا أَحَلَّ اللَّهُ لَهُمَا، وَأَفْطَرَتَا عَلَى مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا، جَلَسَتْ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، فَجَعَلَتَا تَأْكُلَانِ لُحُومَ النَّاسِ».
حضرت عبید ؓ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: دوخواتین نے روزہ رکھا ہوا تھا ایک صاحب نے عرض کی: یارسول اللہ! یہاں دوخواتین نے روزہ رکھا ہوا ہے‘ اور پیاس کی وجہ سے وہ دونوں مرنے کے قریب ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ موڑ لیا یا آپ خاموش رہے اس نے اپنی بات دہرائی راوی بیان کرتے ہیں: روایت میں یہ الفاظ ہیں: کہ یہ دن چڑھے کی بات ہے اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اللہ کی قسم یہ دونوں مرجائیں گی ‘یا دونوں مرنے کے قریب ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کو بلا کے لاؤ۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ دونوں خواتین آ ئیں پھرایک پیالہ یا ایک برتن لایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک خاتون سے فرمایا تم قے کرواس نے پیپ‘ خون اور گوشت کی قے کی یہاں کےتک کہ نصف پیالہ بھر گیا پھر آپ نے دوسری خاتون سے فرمایا کہ تم بھی قے کر وتو اس نے بھی خون پیپ اور گوشت کی قےکی یہاں تک کہ پیالہ بھر گیا‘ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر ما یا : ان دونوں نے اس چیز کے حوالے سے تو روزہ رکھا ہوا تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے لئے حلال قرار دی تھی اور انہوں نے اس چیز کے حوالے سے روزہ نہیں رکھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے ان پر حرام قراردی ہے ‘ان میں سے ایک دوسری کے پاس آ کے بیٹھی اوران دونوں نے لوگوں کا گوشت کھانا شروع کرد یا ( یعنی غیبت کرنا شروع کر دی)۔
«إِنَّ امْرَأَتَيْنِ صَامَتَا وَأَنَّ رَجُلًا ← عُبَيْدٍ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ
Hadith 5008
