مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ باب · حديث 6471
6471 - وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَعِّرْ لَنَا. قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ تَعَالَى وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي عِرْضٍ، وَلَا مَالٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے تنگی کا شکار کرنے والا ہے اور کشادگی دینے والا ہے میں یہ امید کرتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا تو تم میں سے کسی نے مجھ سے کسی زیادتی کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا ہوگا جوعزت یا مال کے حوالے سے کی گئی ہوگی ۔ یہ روایت امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنسان بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي جُحَيْفَةَ
Hadith 6471
