مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ عَدَدِ الْوِتْرِ] · حديث 3449
3449 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ بِتِسْعٍ حَتَّى إِذَا بَدَنَ وَكَثُرَ لَحْمُهُ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ بِ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نو وتر ادا کرتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا جسم بھاری ہو گیا اور گوشت زیادہ ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سات وتر ادا کرنے لگے دو رکعات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بیٹھ کر پڑھ لیتے تھے جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سورت زلزال اور سورت الکافرون کی تلاوت کرتے تھے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔ امام احمد کے رجال"ثقہ "ہیں۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 3449
