مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الْمُنْفَرِدِ يُصَلِّي الْعِيدَ] · حديث 3252
3252 - عَنْ أَبِي طَرَفَةَ عَبَّادِ بْنِ الرَّيَّانِ اللَّخْمِيِّ الْحِمْصِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبَ وَهُوَ فِي قَرْيَةٍ عَلَى أَمْيَالٍ مِنْ حِمْصَ يَوْمَ عِيدٍ فَقُلْنَا: اخْرُجْ فَصَلِّ بِنَا الْعِيدَ فَقَالَ: لَا، صَلُّوا فُرَادَى رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو طَرَفَةَ لَا أَعْرِفُهُ
ابو طرفہ عباد بن ریان لخمی حمصی بیان کرتے ہیں: میں حضرت مقدام بن معد یکرب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ' جو حمص سے چند میل دور ایک گاؤں میں رہتے تھے ' یہ عید کے دن کی بات ہے ' ہم نے کہا: آپ تشریف لے جائیں اور ہمیں عید کی نماز پڑھائیں انہوں نے فرمایا: جی نہیں !تم لوگ اکیلے ' اکیلے نماز ادا کر لو! یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیرمیں نقل کی ہے ' اور ابو طرفہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔
أَبِي طَرَفَةَ عَبَّادِ بْنِ الرَّيَّانِ اللَّخْمِيِّ الْحِمْصِيِّ
Hadith 3252
