مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهِ] · حديث 3244
3244 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُخْرَجُ لَهُ الْعَنَزَةُ فِي الْعِيدَيْنِ حَتَّى يُصَلِّيَ إِلَيْهَا، وَكَانَ يُكَبِّرُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - يَفْعَلَانِ ذَلِكَ» رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْبَجَلِيُّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَقَدْ ذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ لِلتَّمْيِيزِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: عیدین کےموقع پر ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےلئے ایک نیزہ لے جایا جاتا تھا' جس کی طرف رخ کرکے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ادا کرتے تھے' آپ تیرہ تکبیریں کہتے تھے' حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے' اس کی سندمیں ایک راوی حسن بن حماد بجلی ہے' اسے کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا' اور کسی نے اس کی توثیق نہیں کی 'مزی نے اس کا ذکر امتیاز کے لئے کیا ہے' اس روایت کے بقیہ رجال "ثقہ ' ' ہیں۔
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
Hadith 3244
