مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ إِمَامَةِ الرَّجُلِ فِي رَحْلِهِ] · حديث 2332
2332 - «عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ: كُنَّا فِي مَنْزِلِ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَمَعَنَا نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا لَهُ: تَقَدَّمْ فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَنْظَلَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ فِرَاشِهِ، وَأَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ، وَأَحَقُّ أَنْ يَؤُمَّ فِي بَيْتِهِ" فَأَمَرَ مَوْلًى لَهُ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَوَثَّقَهُ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حضر ت قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر میں تھے ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے کچھ اصحاب موجود تھے ہم نے ان سے کہا آپ آگے بڑھیں تو انہوں نے فرمایا: میں آگے نہیں بڑھوں گا، تو حضرت عبداللہ بن حنظلہ نے کہا نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: آدمی اپنے بچھونے پر درمیان میں بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے، اور اپنی سواری پر آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے، اور اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اپنے گھر میں امامت کرے۔ تو ان صاحب نے اپنے ایک غلام کو ہدایت کی وہ آگے بڑھا اور اس نے نماز پڑھائی ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ ہے، جسے امام احمد ابن معین بخاری نے ضعیف قرار دیا ہے ۔ یعقوب بن شیبہ نے "ثقہ " کہا ہے اور امام ابن حیان نے اسے "ثقہ" قرار دیا ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنظَلَةَ ← مَا كُنْتُ لأَفْعَلَ ← مَعَنَا نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ فَقُلْنَا لَهُ: تَقَدَّمْ، ← كُنَّا فِي مَنْزِلِ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ حَنظَلَةَ
Hadith 2332
