مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ] · حديث 445
445 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «قَالَ إِبْلِيسُ لِرَبِّهِ: يَا رَبِّ، أَهْبَطْتَ آدَمَ، وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ سَيَكُونُ كِتَابٌ وَرُسُلٌ، فَمَا كِتَابُهُمْ وَرُسُلُهُمْ؟ قَالَ: رُسُلُهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ مِنْهُمْ، وَكُتُبُهُمُ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ وَالزَّبُورُ وَالْفُرْقَانُ. قَالَ: فَمَا كِتَابِي؟ قَالَ: كِتَابُكَ الْوَشْمُ، وَقُرْآنُكَ الشِّعْرُ، وَرُسُلُكَ الْكَهَنَةُ، وَطَعَامُكَ مَالَا يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَشَرَابُكَ كُلُّ مُسْكِرٍ، وَصِدْقُكَ الْكَذِبُ، وَبَيْتُكَ الْحَمَّامُ، وَمَصَايِدُكَ النِّسَاءُ، وَمُؤَذِّنُكَ الْمِزْمَارُ، وَمَسْجِدُكَ الْأَسْوَاقُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأَيْلِيُّ، ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي أَوَآخِرِ الْأَدَبِ فِي الشِّعْرِ مِثْلُ هَذَا، أَوْ أَتَمُّ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " ابلیس نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کی : اے میرے پروردگار ! تو حضرت آدم علیہ السلام کو ( زمین کی طرف اتار رہا ہے ) مجھے پتا ہے ، عنقریب کتابیں اور رسول آئیں گے ، ان ( یعنی اولاد آدم ) کی کتابیں اور رسول کیا ہوں گے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان کے رسول فرشتے ہوں گے ، ان رسولوں میں انبیاء بھی ہوں گے ، ان لوگوں کی کتابیں ، تورات ، انجیل ، زبور اور فرقان (یعنی قرآن مجید ) ہوں گی ، ابلیس نے دریافت کیا: میر کتاب کون سی ہوگی ؟ پروردگار نے فرمایا : تمہاری کتاب گودنا ہوگی ، تمہارا قرآن اشعار ہوں گے ، تمہارے رسول ، کاہن ہوں گے اور تمہارا کھانا ہر وہ چیز ہو گی ، جس پر اللہ کا نام ذکر نہ کیا گیا ہو، اور تمہارا مشروب ، ہر نشہ آور چیز ہو گی ، تمہاری سچائی ، جھوٹ ہوگی ، تمہارا گھر حمام ہوگا ، تمہارے ہتھیار عورتیں ہوں گی ، تمہارے آوازیں بلند کرنے والے آلات موسیقی ہوں گے اور تمہاری مسجد بازار ہوں گے " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن صالح ایلی ہے جیسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کتاب " الادب" کے آخر میں ،شعر سے متعلق باب میں آئے گی ، جو اس کی مانند یا اس سے زیادہ مکمل ہو گی ، ان شاء اللہ ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 445
