مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2473
2473 - «عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ: " وَاحِدَةٌ وَلِأَنْ تُمْسِكَ عَنْهَا خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلِّهَا سُودُ الْحَدَقِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم سے کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں دریافت کیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا: ایک دفعہ ایسا کر لو اور اگر تم اس بھی باز رہو تو یہ ایک سو اونٹنیوں سے زیادہ بہتر ہے، جو سب سیاہ آنکھوں والی ہوں۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرجیل بن سعد ہے، اور وہ"ضعیف "ہے۔
مسح الحصى ← سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Hadith 2473
