مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يُؤْجَرُ فِيهِ الْمُسْلِمُ] · حديث 4741
4741 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ: " تُعِينُ صَانِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ ". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ: " احْبِسْ نَفْسَكَ عَنِ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشادفرمایا: اللہ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اس نے عرض کی: اگر میں اس کی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کام کرنے والے کی مددکرو یا کسی اپاہج کے لئے کچھ کرکے دے دو اس نے عرض کی: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے شر کو روک کے رکھو یہ صدقہ ہو گا جوتم اپنی ذات کی طرف سے کروگے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ
Hadith 4741
