مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ وَقْتِ الْجُمُعَةِ] · حديث 3112
3112 - عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: «كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ فَنَبْتَدِرُ فِي الْآجَامِ فَمَا نَجِدُ مِنَ الظِّلِّ إِلَّا قَدْرَ مَوْضِعِ أَقْدَامِنَا». وَفِي رِوَايَةٍ: فَمَا نَجِدُ مِنَ الظِّلِّ إِلَّا مَوْضِعَ أَقْدَامِنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
حضرت زبیر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں جمعہ ادا کیا کرتے تھے پھر جب ہم واپس آتے تھے تو ہم سایہ میں آنے کی کوشش کرتے تھے ہمیں کوئی سایہ نہیں ملتا تھا صرف اتنی جگہ ملتی تھی کہ جو ہمارے قدموں پر سایہ کر سکے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہمیں سایہ نہیں ملتا تھا صرف اپنے قدموں کی جگہ ملتی تھی (جس پر سایہ ہوتا تھا) یہ روایت امام احمد نے اور امام ابو یعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ' جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
الزُّبَيْرِ
Hadith 3112
