مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ كَيْفَ الْمَشْيُ إِلَى الصَّلَاةِ] · حديث 2089
2089 - عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِذَا أَتَيْتَ الصَّلَاةَ فَأْتِهَا بِوَقَارٍ وَسَكِينَةٍ فَصَلِّ مَا أَدْرَكْتَ وَاقْضِ مَا فَاتَكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي السَّرِيِّ عَنْ سَعْدٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جب تم نماز کی طرف آؤ تو وقار اور سکینت کے ساتھ اس کی طرف آؤ جتنی نماز تمہیں ملے اسے ادا کر لو جو گزر چکی ہو اسے قضا ء کر لو (یعنی بعد میں ادا کر لو) "۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابو سری کی حضرت سعید رضی اللہ عنہ سے نقل کر دہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کا ( یعنی ابو سری ) کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصِ
Hadith 2089
