مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ التَّسَتُّرِ عِنْدَ الِاغْتِسَالِ وَالنَّهْيِ عَنِ الِاغْتِسَالِ بِالْفَضَاءِ] · حديث 1454
1454 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنِ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنِ التَّعَرِّي، فَاسْتَحْيُوا مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ الَّذِينَ لَا يُفَارِقُونَكُمْ إِلَّا عِنْدَ ثَلَاثِ حَالَاتٍ: الْغَائِطُ وَالْجَنَابَةُ وَالْغُسْلُ، فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ بِالْعَرَاءِ فَلْيَسْتَتِرْ بِثَوْبِهِ، أَوْ بِجَذْمَةِ حَائِطٍ، أَوْ بِبَعِيرِهِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَجَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَيِّنٌ. قُلْتُ: جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ بَقِيَّةُ رِجَالِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ہے:بے شک اللہ تعالی تمہیں برہنہ ہونے سے منع کرتا ہے تم لوگ اللہ تعالی کے ان فرشتوں سے حیاء کرو جو تم سے جدا نہیں ہوتے ہیں صرف تین صورتوں میں جدا ہوتےہیں پاخانہ کے وقت، جنابت کی حالت میں اورغسل کے وقت جب کوئی شخص کھلی جگہ پرغسل کرنے لگے تو اسے کپڑے کے ذریعے پردہ کر لینا چاہئے یا دیوار کے یا اپنے اونٹ کی اوٹ میں ہو جانا چاہیے۔یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے جعفر بن سلیمان نامی راوی کمزور ہے۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ): میں یہ کہتا ہوں : جعفر بن سلیمان"صحیح" کے رجال میں سے ایک ہے اس روایت کے بقیہ رجال کا بھی یہی معاملہ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 1454
