مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الصِّدْقَ مِنَ الْإِيمَانِ] · حديث 324
324 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَمَلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ: " الصِّدْقُ، وَإِذَا صَدَقَ الْعَبْدُ بَرَّ، وَإِذَا بَرَّ آمَنَ، وَإِذَا آمَنَ دَخَلَ الْجَنَّةَ» ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي ذَمِّ الْكَذِبِ مِنْ كِتَابِ الْعِلْمِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور بولا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جنت کا عمل کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سچ بولنا ، جب آدمی سچ بولتا ہے ، تو نیکی کرتا ہے، اور جب وہ نیکی کرتا ہے، تو وہ ایمان والا ہوتا ہے، اور جب وہم ایمان والا ہوتا ہے ، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو کتاب العلم میں ، جھوٹ کی مذمت سے متعلق باب میں ، مکمل روایت کے طور پر آئے گی۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
عبدِ الله بْنِ عَمْرٍو أنَّ رجلًا جاءَ إلى النبيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter What came that truthfulness is from faith] · Hadith 324
