مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ كَانَ بِهِ لَمَمٌ فَصَبَرَ عَلَيْهِ] · حديث 3834
3834 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِهَا لَمَمٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ لِي فَقَالَ: " إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ فَشَفَاكِ، وَإِنْ شِئْتِ صَبَرْتِ وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ؟ "، قَالَتْ: بَلَى أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون جسے جنون ( یا مرگی) کی شکایت تھی‘ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی : یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر مایا:اگرتم چاہوتو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیتا ہوں اور وہ تمہیں شفاء نصیب کر دے گا‘ اور اگر تم چاہو تو صبر سے کام لوتوتمہیں حساب نہیں دینا ہو گا‘ تو اس خاتون نے عرض کی : ٹھیک ہے ‘ میں صبر سے کام لیتی ہوں تا کہ مجھے حساب نہ دینا پڑے۔یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے‘ اور اس کی سند حسن ہے۔
«جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِهَا لَمَمٌ إِلَى النَّبِيِّ فَقَالَتْ: ← أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 3834
