مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ] · حديث 778
778 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا كَالْمُوَدِّعِ، فَقَالَ: " أَنَا النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ - قَالَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَلَا نَبِيَّ بَعْدِي، أُوتِيتُ فَوَاتِحَ الْكَلِمِ وَجَوَامِعَهُ، وَعَلِمْتُ خَزَنَةَ النَّارِ وَحَمَلَةَ الْعَرْشِ، وَتُجُوِّزُ بِي، وَعُوفِيتُ وَعُوفِيَتْ أُمَّتِي، فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا مَا دُمْتُ فِيكُمْ، فَإِذَا ذُهِبَ بِي فَعَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر و بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آپ الوداع کہنے لگے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: " میں امی نبی ہوں " یہ بات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ( اور پھر فرمایا : )" میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ، مجھے واضح اور جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں مجھے جہنم کے نگران فرشتوں اور عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کا علم ہے اور مجھے سہولت دی گئی ہے ، مجھے عافیت عطا کی گئی اور میری امت کو عافیت عطا کی گئی جب تک میں رمہارے درمیان موجود ہوں تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو اور جب میں رخصت ہو جاؤں گا تو تم پراللہ تعالی کی کتاب کی پیروی کرنا لازم ہے، تم اس کے حلال کو حلال قرار دینا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ يَوْمًا كَالْمُوَدِّعِ ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Hadith 778
