مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ التَّيَمُّمِ عَلَى الْجِدَارِ] · حديث 1427
1427 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا وَاقَعَ بَعْضَ أَهْلِهِ، فَكَسَلَ أَنْ يَقُومَ - ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ، فَتَيَمَّمَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات جب اپنی اہلیہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرتے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اٹھنے کا ارادہ نہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپناہاتھ دیوار پر مار کر تیمم کر لیتے تھے۔ یہ روایت امام طبرانی نےمعجم اوسط سے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔
عَائِشَةَ
Hadith 1427
