مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ كَذَّبَ بِمَا صَحَّ مِنَ الْحَدِيثِ] · حديث 660
660 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَنْ بَلَغَهُ عَنِّي حَدِيثٌ فَكَذَّبَ بِهِ فَقَدْ كَذَّبَ ثَلَاثَةً: اللَّهَ، وَرَسُولَهُ، وَالَّذِي حَدَّثَ بِهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَحْفُوظُ بْنُ مِسْوَرٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : جس شخص کو میرے حوالے سے کوئی حدیث پہنچے اور وہ اسے جھٹلا دے ، تو اس نے تین کو جھٹلا دیا ، اللہ تعالیٰ کو ، اس کے رسول کو اور اس شخص کو جس نے وہ حدیث بیان کی ہے " ۔ یہ روایت طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محفوظ بن مسور ہے ، جس کا ذکر ابن ابو حاتم نے کیا ہے ، انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Who Lied about the Saheeh Hadith] · Hadith 660
