مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ وَلَمْ يَحُجَّ] · حديث 6642
6642 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيَّ حَجَّةُ الْإِسْلَامِ، وَعَلَيَّ دَيْنٌ. قَالَ: " فَاقْضِ دَيْنَكَ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، بَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ذمہ فرض حج لازم ہے، اور میرے ذمہ قرض بھی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا قرض ادا کرو! یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے، جو بنو امیہ کا آزاد کردہ غلام ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
رَجُلٌ: ← أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 6642
