مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَقُولُ مِنَ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ عُقَيْبَ الصَّلَاةِ] · حديث 2891
2891 - عَنْ أَبِي هَارُونَ قَالَ: قُلْنَا لِأَبِي سَعِيدٍ: «هَلْ حَفِظْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا كَانَ يَقُولُهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ كَانَ يَقُولُ: " سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصْفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَإِنَّمَا ذَكَرْتُ هَذَا الْبَابَ هُنَا لِيَتَنَبَّهَ بِهِ عَلَى مَا يَأْتِي فِي الْأَذْكَارِ وَالْأَدْعِيَةِ مِمَّا يُقَالُ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَغَيْرِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ابو ہارون بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی بات یاد ہے جسے آپ ﷺ سلام پھیرنے کے بعد پڑھتے ہوں ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں !آپ ﷺ یہ پڑھتے تھے " تمہارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے جو غلبے والا پروردگار ہے ہر اس چیز سے پاک ہے جو وہ لوگ ( اس کی ) صفت بیان کرتے ہیں اور رسولوں پر سلام ہو اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔ یہ روایت امام ابو یعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال " ثقہ " ہیں۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے یہ باب یہاں اس لئے ذکر کر دیا ہے تاکہ اس چیز پر تنبیہ ہو جائے جو آگے چل کے اذکار اور دعائیں آئیں گے جو نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں یا اس کے علاوہ پڑھے جاتے ہیں اگر اللہ نے چاہا ( تو یہ آگے آ ئیں گے )
نعم كان ← رَسُولِ اللَّهِ شَيْئًا كَانَ يَقُولُهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ؟ ← قلنا لأبي سعيد هل حفظت ← أَبِي هَارُونَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of what is said of the remembrance and supplication after the prayer] · Hadith 2891
