مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ بَيْعِ مَا لَمْ يُقْبَضْ] · حديث 6463
6463 - عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: «سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَقُولُ -، وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ -: كُنْتُ أَبْتَاعُ التَّمْرَ مِنْ بَطْنٍ مِنَ الْيَهُودِ يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو قَيْنُقَاعَ، وَابْتَعْتُهُ بِرِبْحٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " يَا عُثْمَانُ، إِذَا اشْتَرَيْتَ فَاكْتَلْ، وَإِذَا بِعْتَ فَكِلْ "». قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو منبر پر خطبے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”میں یہودیوں کے خاندان سے کھجور یں خریدا کرتا تھا جنہیں بنوقینقاع کہا جاتا تھا میں منافع کے عوض میں انہیں فروخت کر دیتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کو اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا : اے عثمان ! جب تم خریداری کرو تو ماپ لیا کرو اور جب فروخت کرو تو ماپ کر دو ‘‘ ۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
عُثْمَانَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،
Hadith 6463
