مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ [بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا] · حديث 6029
6029 - عَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ، وَأَنَا أَرْحَمُهَا. أَوْ قَالَ: إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا. فَقَالَ: " وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ، وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ كُلُّهُمْ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ قَالُوا: قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا. وَلَهُ أَلْفَاظٌ كَثِيرَةٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قرو بن ایاس بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ !میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں لیکن مجھےاس پررحم آ تا ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: )بکری کو ذبح کرنے کے حوالے سے مجھے بکری پر رحم آ تا ہے‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اگرتم بکری پر رحم کر تے ہو‘ تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا اگر تم بکری پر رحم کر تے ہو‘ تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے امام بزارنے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور ان حضرات نے کسی شک کے بغیر یہ روایت نقل کی ہے ان حضرات کا یہ کہنا ہے کہ ان صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جا تا ہے…..اس روایت کے مختلف الفاظ ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا
Hadith 6029
