مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ النَّظَرِ إِلَى النَّاسِ] · حديث 3258
3258 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا فِي السُّوقِ يَوْمَ الْعِيدِ يَنْظُرُ وَالنَّاسُ يَمُرُّونَ» رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِمَا: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا انْصَرَفَ مِنَ الْعِيدَيْنِ أَتَى وَسَطَ الْمُصَلَّى فَقَامَ فَنَظَرَ [إِلَى] النَّاسِ كَيْفَ يَنْصَرِفُونَ وَكَيْفَ سَمْتُهُمْ ثُمَّ يَقِفُ سَاعَةً ثُمَّ يَنْصَرِفُ» وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ فِيهِمُ الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ فَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ
حضرت عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کودیکھاعید کے دن آپ بازارمیں کھڑے ہوئے تھے ' اور لوگوں کوگزرتے ہوئے ملاحظہ فرمارہے تھے۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابو یعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر اورمعجم اوسط میں نقل کی ہے' انہوں نے ان دونوں میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : " میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ عید کی نماز سے فارغ ہوئے تو آپ عید گاہ کے درمیان تشریف لے آئے اور کھڑےہو کر لوگوں کو دیکھنے لگے کہ وہ کیسے واپس جا رہے ہیں اور ان کا طور طریقہ کیا ہے؟ آپ کچھ دیر کھڑے رہے پھر آپ بھی واپس تشریف لے گئے''۔ امام طبرانی کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ' اگرچہ ان میں ایک راوی منکدر بن محمد بن منکدر ہے ' اس کو امام احمد امام ابو داؤد اور ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے "ثقہ" قراردیا ہے ' جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیاہے۔
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [The door to looking at people] · Hadith 3258
