مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ الرَّجَزِ فِي الطَّوَافِ] · حديث 5501
5501 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ بِالْبَيْتِ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ آخِذٌ بِخِطَامِهَا يَرْتَجِزُ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ ; خَلَا ذِكْرِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ وَرَجَزِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف اپنی جدعاء اونٹنی پر کر رہے تھے عبداللہ بن ام مکتوم نے اس کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور وہ رجز پڑھ رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں منقول ہے البتہ ان میں عبداللہ بن ام مکتوم اور ان کے رجز پڑھنے کا ذکر نہیں ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Hadith 5501
