مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ فَقَدْ ذَكَرَهُ وَإِنْ قَلَّتْ صَلَاتُهُ] · حديث 3559
3559 - عَنْ وَاقِدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَدْ ذَكَرَهُ وَإِنْ قَلَّتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَتُهُ الْقُرْآنَ، وَمَنْ عَصَى اللَّهَ لَمْ يَذْكُرْهُ وَإِنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَتُهُ الْقُرْآنَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جِمَازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حضرت واقد رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے غلام ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص اللہ تعالی کی فرمانبرداری کرتا ہے وہ گویا اس کا ذکر کرتا ہے اگر چہ اس کی (نفلی) نماز یا روزه یا قرآن کی تلاوت کم ہو اور جو شخص اللہ تعالی کی نافرمانی کرتا ہے وہ الله تعالی کا ذکر نہیں کرتا اگر چہ اس کی نماز روزہ اور قرآن کی تلاوت زیادہ ہو۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← وَاقِدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ
Hadith 3559
