مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعِشَاءِ] · حديث 3385
3385 - عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ كَعَدْلِهِنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَأَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَعَدْلِهِنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ مِثْلَهُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الظُّهْرِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فر مایا ہے" ظہر سے پہلے چار رکعات (سنتیں) عشاء کے بعداتنی ہی رکعات ادا کرنے کی مانند ہے اور عشاء کے بعد چار رکعات (سنتیں) شب قدر میں اتنی ہی رکعات ادا کرنے کے برابر ہیں۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہےاس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عقبہ بن ابو عیزار ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے اس سے پہلے اس کی مانند روایت جوحضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے وہ ظہر کے بعد نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
أَنَسٍ،
Hadith 3385
