مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى أَهْلِ الْمَعَاصِي] · حديث 4218
4218 - عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ: " إِنَّا مُدْلِجُونَ، فَلَا يُدْلِجَنَّ مُصْعِبٌ وَلَا مُضْعِفٌ "، فَأَدْلَجَ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَعْبَةٍ، فَسَقَطَ فَانْدَقَّتْ فَخِذُهُ فَمَاتَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّلَاةِ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا يُنَادِي فِي النَّاسِ: " إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ہم رات کے وقت سفر کررہے ہیں کوئی بھی اسیا شخص رات کے وقت سفر نہ کرے، جس کا جانور سرکش ہو، یا کمزور ہو ایک شخص نے اپنی سرکش اونٹنی پر رات کے وقت سفرکیا وہ گر گیا اس کی رانوں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ مر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم دیا اور پھر آپ نے منادی کو حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کر دے: جنت کی نافرمان کے لئے حلال نہیں ہے، یہ اعلان تین مرتبہ کرے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام احمد کی سند حسن ہے۔
ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of Prayer for People of Sins] · Hadith 4218
