مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ باب · حديث 2799
عَنِ قَالَ أَحْمَدُ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَهْلُ مَكَّةَ يَقُولُونَ: أَخَذَ ابْنُ جُرَيْجٍ الصَّلَاةَ مِنْ عَطَاءٍ وَأَخَذَهَا عَطَاءٌ مِنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَأَخَذَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَأَخَذَهَا أَبُو بَكْرٍ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَيْتُ أَحْسَنَ صَلَاةً مِنِ ابْنِ جُرَيْجٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام احمد بیان کرتے ہیں : امام عبدالرزاق نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے وہ فرماتے ہیں : اہل مکہ یہ کہتے ہیں : " ابن جریج نے نماز کا طریقہ عطاء سے حاصل کیا ہے اور عطاء نے اس کو ابن زبیر سے حاصل کیا ہے اور ابن زبیر نے اسے حضرت ابو بکر سے حاصل کیا ہے اور حضرت ابو بکر نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حاصل کیا ہے ۔ ( امام عبدالرزاق فرماتے ہیں : ) میں نے ابن جریج سے زیادہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ۔ یہ روایت امام نے احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ،
Hadith 2799
