مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ اتِّخَاذِ أُصُولٍ بِهَا] · حديث 5790
5790 - عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ كَانَ لَهُ بِالْمَدِينَةِ أَصْلٌ فَلْيَتَمَسَّكْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِهَا أَصْلٌ فَلْيَجْعَلْ لَهُ بِهَا أَصْلًا فَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ الَّذِي لَيْسَ لَهُ بِهَا أَصْلٌ كَالْخَارِجِ مِنْهَا الْمُجْتَازِ إِلَى غَيْرِهَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ذَكَرَهُمُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِمْ جَرْحًا.
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص کی مدینہ منورہ میں کوئی اصل (یعنی زمین ) ہو وہ اسے مضبوطی سے تھام کے رکے اور جس کی یہاں کوئی اصل نہ ہو ‘ تو وہ یہاں اصل بنالے ‘ کیونکہ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جس کی یہاں کوئی اصل نہیں ہوگی اس کی مثال یہاں سے نکل جانے والے شخص اور دوسری جگہ کی طرف جانے والے کی مانند ہوگی‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ۔انہوں نے اس میں سے کسی کے بارے میں جرح ذکر نہیں کی ہے۔
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Chapter of adopting assets in it] · Hadith 5790
