مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الدُّعَاءِ يَوْمَ الْعِيدِ] · حديث 3226
3226 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «كَانَ دُعَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعِيدَيْنِ: " اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ عِيشَةً تَقِيَّةً وَمِيتَةً سَوِيَّةً وَمَرَدًّا غَيْرَ مُخْزٍ وَلَا فَاضِحٍ، اللَّهُمَّ لَا تُهْلِكْنَا فَجْأَةً وَلَا تَأْخُذْنَا بَغْتَةً وَلَا تُعْجِلْنَا عَنْ حَقٍّ وَلَا وَصِيَّةٍ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الْعَفَافَ وَالْغِنَى وَالتُّقَى وَالْهُدَى وَحُسْنَ عَاقِبَةِ الْآخِرَةِ وَالدُّنْيَا، وَنَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّكِّ وَالشِّقَاقِ وَالرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ فِي دِينِكَ، يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کے موقع پر یہ دعا کرتے تھے: " اے اللہ ! بے شک ہم تجھ سے یہ سوا ل کرتے ہیں: کہ ایسی زندگی ہو جو محفوظ ہو اور ایسی موت ہو ' جو ٹھیک ہو اور ایسی واپسی جس میں رسوائی نہ ہو اور شرمندگی نہ ہو' اے اللہ! تو ہمیں اچانک ہلاکت کا شکار نہ کرنا' اور اچانک ہماری پکڑ نہ کرنا' اور ہمیں اتنی جلدی موت نہ دینا' کہ کوئی حق رہ گیا ہو' یا وصیت نہ کی جا سکے ' اے اللہ ! بے شک ہم تجھ سے پاکدامنی کا' خوشحالی ' پرہیز گاری ' ہدایت کا ' دنیا اور آخرت میں اچھے انجام کا سوال کرتے ہیں' اور شک سے ' اختلاف سے' اور تیرے دین کے بارے میں ریا کاری اور دکھاوے سے تیری پناہ مانگتے ہیں' اے دلوں کو پھیرنے والے ! تو ہمیں ہدایت نصیب کرنے کے بعد ' ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر دینا اور ہمیں اپنے فضل سے رحمت عطا کرنا' بے شک تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے''۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے ' اور وہ متروک ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 3226
