مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا] · حديث 3144
3144 - عَنِ النُّعْمَانِ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَقُولُ: "أُنْذِرُكُمُ النَّارَ أُنْذِرُكُمُ النَّارَ " حَتَّى لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ بِالسُّوقِ لَسَمِعَهُ مِنْ مَقَامِي هَذَا قَالَ: حَتَّى وَقَعَتْ خَمِيصَةٌ كَانَتْ عَلَى عَاتِقِهِ عِنْدَ رِجْلَيْهِ». فِي رِوَايَةٍ: «وَسَمِعَ أَهْلُ السُّوقِ صَوْتَهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا آپ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو جہنم سے ڈراتا ہوں میں تم لوگوں کو جہنم سے ڈراتا ہوں یہاں تک کہ ایک شخص جو بازار میں موجود تھا اس نے یہ بات میرے اس جگہ پر کھڑے ہونے کے دوران سن لی راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ اس کے کندھے پر موجود چادر اس کے پاؤں میں گر گئی ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اہل بازار نے آپ کی آواز سن لی اور آپ اس وقت منبر پر موجود تھے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے' اور اس کےرجال "صحیح" کےرجال ہیں۔
النُّعْمَانِ
Hadith 3144
