مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ لَا يَتْبَعُ أَهْلَ الْعِلْمِ] · حديث 861
861 - عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «اللَّهُمَّ لَا يُدْرِكُنِي زَمَانٌ - أَوْ لَا تُدْرِكُوا زَمَانًا - لَا يُتَّبَعُ فِيهِ الْعَلِيمُ، وَلَا يُسْتَحْيَا فِيهِ مِنَ الْحَلِيمِ، قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الْأَعَاجِمِ أَلْسِنَتُهُمْ أَلْسِنَةُ الْعَرَبِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : (یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دعا کی : )اے اللہ! مجھے ایسا زمانہ نہ ملے ( راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں : )تم لوگوں کو ایسا زمانہ نہ ملے، جس میں صاحب علم کی پیروی نہ کی جائے، جس میں بردبار شخص سے حیا نہ کی جائے، لوگوں کے دل ، عجمیوں کے دلوں کی طرح ہوں گے ، اور ان کی زبانیں عربوں کی زبانوں جیسی ہوں گی "۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in those who do not follow the people of knowledge] · Hadith 861
