مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي الْإِمَامِ يَذْكُرُ أَنَّهُ مُحْدِثٌ] · حديث 2348
2348 - عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَانْصَرَفَ، ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءٌ فَصَلَّى بِنَا، ثُمَّ قَالَ: " إِنِّي كُنْتُ صَلَّيْتُ بِكُمْ [آنِفًا] وَأَنَا جُنُبٌ فَمَنْ أَصَابَهُ مِثْلُ مَا أَصَابَنِي أَوْ وَجَدَ فِي بَطْنِهِ رِزًّا فَلْيَصْنَعْ مِثْلَ مَا صَنَعْتُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.
حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھانے لگے پھر آپ واپس تشریف لے گئے جب آپ آئے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے آپ نے ہمیں نماز پڑھائی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں ابھی لوگوں کو نماز پڑھانے لگا تھا میں اس وقت جنابت کی حالت میں تھا جس شخص کو اس کی مانند صورت حال کا سامنا کرنا پڑے جس کا مجھے سامنا کرنا پڑا، یا جو شخص اپنے پیٹ میں گڑبڑ پائے تو اسے اس کی مانند کرنا چاہیے جو میں نے کیا ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
Hadith 2348
