مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابُ فِعْلِ الْخَيْرِ وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ فِي رَمَضَانَ] · حديث 4838
4838 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ أَطْلَقَ كُلَّ أَسِيرٍ، وَأَعْطَى كُلَّ سَائِلٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ وَهُوَ صَائِمٌ، أَوْ يَعُودُ مَرِيضًا، أَوْ يَشْهَدُ جِنَازَةً إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب رمضان کا مہینہ شروع ہوجاتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر قیدی کو چھوڑ دیتے تھے، اور ہر مانگنے والے کو عطا کیا کرتے تھے۔ یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہزلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: روزے کی حالت میں صدقہ کرنے یا بیمار کی عیادت کرنے یا جنازے میں شریک ہونے سے متعلق احادیث آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 4838
