مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ] · حديث 2159
2159 - وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «الْجَفَاءُ كُلُّ الْجَفَاءِ وَالْكُفْرُ وَالنِّفَاقُ مَنْ سَمِعَ مُنَادِيَ اللَّهِ يُنَادِي إِلَى الصَّلَاةِ يَدْعُو إِلَى الْفَلَاحِ فَلَا يُجِيبُهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "یہ مکمل جفا ہے کفر ہے ، اور منافقت ہے ، کہ جو شخص اللہ کے منادی کو نماز کی طرف بلاتے ہوئے سنے جو بھلائی کی طرف بلا رہا ہو اور پھر وہ شخص اس کی بات کا جواب نہ دے "۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جسے یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ، اور ابو حاتم نے اسے " ثقہ " قرار دیا ہے ۔
الْجَفَاء كُلُّ الْجَفَاءِ، والْكُفْر والنِّفَاقُ: مَنْ ← رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ ← معاذ بن أَنس.
Hadith 2159
