مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الِاجْتِهَادِ] · حديث 836
836 - وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «لَمَّا أَرَادَ أَنْ يُسَرِّحَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَاسْتَشَارَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ - فَاسْتَشَارَهُمْ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَوْلَا أَنَّكَ اسْتَشَرْتَنَا مَا تَكَلَّمْنَا، فَقَالَ: " إِنِّي فِيمَا لَمْ يُوحَ إِلَيَّ كَأَحَدِكُمْ ". قَالَ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ، فَتَكَلَّمَ كُلُّ إِنْسَانٍ بِرَأْيِهِ، فَقَالَ: " مَا تَرَى يَا مُعَاذُ "، فَقُلْتُ: أَرَى مَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ اللَّهَ يَكْرَهُ فَوْقَ سَمَائِهِ أَنْ يُخْطِئَ أَبُو بَكْرٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَطُوفِ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ يَرْوِي عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجنے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس بارے میں اپنے کچھ اصحاب سے مشورہ لیا ، جن میں حضرت ابو بکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی ، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر اور حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہم شامل ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان حضرات سے مشورہ لیا ، تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا : اگر آپ نے ہم سے مشورہ طلب نہ کیا ہوتا ، تو ہم نے کلام نہیں کرنا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جن امور کے بارے میں میری طرف وحی نہ کی گئی ہو ان کے حوالے سے میں تم میں سے کسی ایک شخص کی مانند ہوں ، تو حاضرین نے گفتگو شروع کی اور ہر شخص اپنی رائے بیان کی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے معاذ! تمہاری کیا رائے ہے ؟ میں نے عرض کی : میری وہی رائے ہے جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بیان کی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :" بے شک اللہ تعالی آسمان کے اوہر اس بات کو نا پسند کرتا ہے کہ ابو بکر غلطی کرے "۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابو عطوف ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالا ت بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، یہ وضین بن عطاء سے روایات نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی تو ثیق کی گئی ہے ۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of Ijtihad] · Hadith 836
