مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْحَرَامَ أَوْ يُحَرِّمُ الْحَلَالَ أَوْ يَتْرُكُ السُّنَّةَ] · حديث 824
824 - وَعَنْ عَبْدَةَ السُّوَائِيِّ قَالَ: «لَغَطَ قَوْمٌ قُرْبَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ بَعَثْتَ إِلَى هَؤُلَاءِ بَعْضَ مَنْ يَنْهَاهُمْ عَنْ هَذَا، فَقَالَ: " لَوْ بَعَثْتُ إِلَيْهِمْ فَنَهَيْتُهُمْ أَنْ يَأْتُوا الْحَجُونَ لَأَتَاهُ بَعْضُهُمْ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِهِ حَاجَةٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبدہ سوائی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب کچھ لوگ شور و غوغا کر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر آپ کسی ان لوگوں کی طرف بھجوائیں جو انہیں اس حرکت سے منع کر دے ( تو یہ مناسب ہو گا ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر میں ان کی طرف پیغام بھیج کر انہیں اس بات سے منع کر دوں کہ انہوں نے "حجون " نہیں جانا ، تو ان میں سے کوئی وہاں بھی چلا جائے گا ، اگرچہ اسے وہاں کوئی کام نہ ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
«لَغَطَ قَوْمٌ قُرْبَ النَّبِيِّ فَقَالَ أَصْحَابُهُ: ← وَعَنْ عَبْدَةَ السُّوَائِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter about who permits the forbidden or forbids the forbidden, or leaves the Sunnah] · Hadith 824
