مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ] · حديث 932
932 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «وَلَدُ نُوحٍ: سَامُ وَحَامُ وَيَافِثُ، فَوَلَدَ سَامُ الْعَرَبَ وَفَارِسَ وَالرُّومَ وَالْخَيْرُ فِيهِمْ، وَوَلَدَ يَافِثُ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَالتُّرْكَ وَالصَّقَالِبَةَ وَلَا خَيْرَ فِيهِمْ، وَوَلَدَ حَامُ الْقِبْطَ وَالْبَرْبَرَ وَالسُّودَانَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرُّهَاوِيُّ عَنْ أَبِيهِ. فَمُحَمَّدٌ: وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوقٌ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ. وَيَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، فَقَالَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ. وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مُقَارَبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى وَجَمَاعَةٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد یہ ہے: سام ،حام اور یافث، سام کی اولاد اہل عرب ، اہل فارس اور اہل روم ہیں اور بھلائی ان میں ہے یافث کی اولاد یاجوج ماجوج ، ترک اور صقالبہ ہیں ، ان میں کوئی بھلائی نہیں ہے جبکہ حام کی اولاد قبطی ، بر بر اور سیاہ فام لوگ ہیں ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یزید بن سنان رہاوی ہے جس نے اپنے باپ سے یہ روایت نقل کی ہے ، محمد نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ابو حاتم کہتے ہیں یہ صدوق ہے ، یحیی بن معین اور امام بخاری نے اسے ضعیف قرار دیا ہے یزید بن سنان نامی راوی کو ابو حاتم نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : اس کا محل صدق ہے ، امام بخاری فرماتے ہیں : یہ "مقارب الحدیث "ہے ، یحیی اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Genealogy] · Hadith 932
