مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ نُزُولِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ] · حديث 12568
12568 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «يُوشِكُ الْمَسِيحُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ أَنْ يَنْزِلَ حَكَمًا مُقْسِطًا وَإِمَامًا عَدْلًا، فَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَتَكُونُ الدَّعْوَةُ وَاحِدَةً، فَاقْرِئُوهُ - أَوْ أَقْرِئْهُ - السَّلَامَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُحَدِّثُهُ فَيُصَدِّقُنِي ". فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: " أَقْرِئُوهُ مِنِّي السَّلَامَ» ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”عنقریب حضرت مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام انصاف کرنے والے حکمران اور عادل امام ہونے کے طور پر نازل ہوں گے وہ خنزیر کو مار دیں گے‘ صلیب کو توڑ دیں گے‘ اس وقت دعوت ایک ہی ہو گی تم انہیں اللہ کے رسول کی طرف سے سلام کہنا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) میں ان کے ساتھ بات چیت کروں گا تو وہ میری بات کی تصدیق کریں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں:جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تو آپ نے فرمایا:انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دینا‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں’’صحیح‘‘میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے‘ جسے امام احمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے‘ امام نسائی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [The coming down of Issa bin Mary, may God’s prayers and peace be upon our Prophet, upon him and upon him] · Hadith 12568
